International

امریکا نے وینزویلا کے سرکاری اثاثوں کو مکمل قانونی تحفظ دے دیا

امریکا نے وینزویلا کے سرکاری اثاثوں کو مکمل قانونی تحفظ دے دیا

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے سرکاری اثاثوں کو مکمل قانون تحفظ دے دیا ہے۔ امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق وینزویلا کے سرکاری ڈپازٹ فنڈز پر کسی بھی عدالتی کارروائی پر پابندی ہوگی۔ ایگزیکٹو آرڈر میں وینزویلا کے فنڈز پر عدالتی کارروائی امریکی قومی سلامتی کے خلاف قرار دی گئی ہے۔ امریکی خزانے میں موجود وینزویلا کے اثاثے ضبط نہیں کیے جاسکیں گے، فنڈز پر بھی کسی قسم کی اٹیچمنٹ کالعدم ہوگی۔ اس سے قبل امریکی صدر نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں کسی بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں، نہ وہ عالمی قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں صرف ایک چیز روک سکتی ہے اور وہ چیز وہ خود ہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی قانون ان کے فوجی و سیاسی فیصلوں کو نہیں روک سکتا اور ان کی طاقت صرف ان کی اپنی اخلاقیات تک محدود ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی مفادات کے لیے کسی بھی ملک میں کارروائی کا حق رکھتے ہیں اور عالمی قوانین یا معاہدے ان کے فیصلوں کا پابند نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف وہ خود اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments