امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے ساحل کے نزدیک سے ایک تیل کے ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کے بعد وینزویلا نے امریکہ پر ’چوری‘ اور بین الاقوامی سمندروں میں ’قزاقی‘ کا الزام لگایا ہے۔ وینزویلد کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف ’جارحیت کی پالیسی‘ دراصل ’ہمارے توانائی کے وسائل کو لوٹنے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے‘ کا حصہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ