International

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن : امریکا نے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے الزام میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے بینکوں میں منتقل کیے جانے والے ایرانی رہنماؤں کے فنڈز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری کے ساتھ پاسداران انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈروں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور انہیں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ ساز قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کے رہنماؤں کیلیے امریکا کا پیغام واضح ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ جانتا ہے کہ ڈوبتے ہوئے جہاز کے چوہوں کی طرح آپ ایرانی خاندانوں سے چوری کیے گئے فنڈز دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منتقل کر رہے ہیں، یقین رکھیں ہم ان کا اور آپ کا پیچھا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہرین کو سزائے موت نہ دینے کی خبر پر ٹرمپ کا ردعمل انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ہمارا ساتھ دینے کا انتخاب کریں تو ابھی بھی وقت ہے جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تشدد بند کریں اور ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا آزادی اور انصاف کے مطالبے میں ایرانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، محکمہ خزانہ انسانی حقوق پر حکومت کے ظالمانہ جبر کے پیچھے چھپے افراد کو نشانہ بنانے کیلیے ہر حربہ استعمال کرے گا۔ محکمہ خزانہ نے ان 18 افراد پر بھی پابندیاں عائد کیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جو کہ پابندیوں کا شکار ایرانی مالیاتی اداروں کے شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ یہ اقدام ایران کو نشانہ بنانے کیلیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات کا حصہ ہے جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے خلاف اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم دوبارہ شروع کی ہے جس میں ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لانا اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments