International

امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا

امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں زیر زمین میزائلوں کے ذخیروں پر بی ٹو بمبار طیاروں سے حملے کیے گئے ہیں، میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میزائل سے بحری بیڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔ اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اس اقدام کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، دشمن فوج پر مسلح افواج کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments