واشنگٹن : امریکا نے وینزویلا میں فوجی آپریشن اور صدر نکولاس مادورو کی گرفتار کے بعد اب ایک اور ملک پر حملے کا اشارہ دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ وینزویلا میں کیے گئے فوجی آپریشن کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ آیا کیوبا کے ساتھ تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ایک دلچسپ کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کیوبا ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ہم آخر کار بات کریں گے کیونکہ کیوبا اس وقت ایک ناکام ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا ایک بہت بُری طرح سے ناکام ہوتا ہوا ملک ہے اور ہم وہاں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، یہ صورتحال اس لحاظ سے بہت مشابہ ہے کہ ہم وہاں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب مارکو روبیو کا اس حوالے سے لہجہ زیادہ براہِ راست تھا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیکھیے، اگر میں ہوانا (کیوبا کا دارالحکومت) میں رہ رہا ہوتا اور حکومت میں ہوتا تو اس وقت میں فکر مند ہوتا، کم از کم تھوڑا سا تو ضرور ہوتا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ