International

امریکا نے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکا نے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکا نے کیریبین میں پانچواں تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا۔ امریکی جنوبی کمانڈ کے مطابق آئل ٹینکر اولینا وینزویلا سے پابندی زدہ تیل لے کر نکلا تھا جس نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جہاز پر قبضے کے بعد امریکا نے آئل ٹینکر عملے کے 2 روسی ارکان رہا کر دیے۔ جنوبی کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر، ہماری مشترکہ انٹرایجنسی فورسز نے آج صبح ایک واضح پیغام بھیجا کہ ‘مجرموں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے،'” خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی حکومت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اولینا کو روسی تیل کو اس کے پہلے نام، منروا ایم کے تحت منتقل کرنے کے لیے منظور کیا گیا تھا۔ ایرانی تیل پیداوار میں ممکنہ خلل اور وینزویلا سے سپلائی میں خدشات بڑھنے لگے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 59 سینٹ کا اضافہ ہوا اور فی بیرل 62.58 ڈالر کا ہوگیا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ تیل معاہدے کی تفصیلات بتا دیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments