International

امریکا نے 15 سال کی سیکورٹی گارنٹی کی پیشکش کی، یوکرینی صدر

امریکا نے 15 سال کی سیکورٹی گارنٹی کی پیشکش کی، یوکرینی صدر

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو 15 سال کی سیکیورٹی گارنٹی کی پیشکش کی ہے۔ اتوار کو فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک نظرثانی شدہ امن منصوبے پر بات چیت کے دوران ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو 15 سال کے لیے سیکیورٹی کی ضمانت کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس نکتے پر ایک معاہدہ "تقریباً 95 فیصد” ہو چکا ہے لیکن یوکرین کے رہنما نے اس کے بعد کہا کہ وہ 50 سال تک کی ضمانت چاہتے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے علاقائی مسائل اور روس کے زیر قبضہ جوہری پلانٹ کو آخری حل طلب معاملات کے طور پر بیان کیا تھا۔ پام بیچ پر رہائش گاہ ’مار اے لاگو‘ میں یوکرین کے ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس امن معاہدے کے لیے ہم اب تک کے سب سے زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔ بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے والی ملاقات کے بارے میں ٹرمپ نے کہا صدر زیلنسکی سے ملاقات بہت شان دار رہی، یوکرین اور روس امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، تاہم ابھی ایک یا دو انتہائی کانٹے دار مسائل باقی ہیں جو جلد حل کر لیے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments