امریکا کی ریاست مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے مبینہ طور پر ٹکرادی۔ ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع یہودیوں کی عبادت گاہ میں پیش آئے اس واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا جس میں ڈرائیور مارا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے تاہم پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے ٹکراتے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور مشتبہ شخص گاڑی ہی میں مردہ پایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اس شخص کی شناخت کیا تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ