امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کا ٹائی ٹینک انداز میں ایک متنازع مجسمہ احتجاجاً نصب کر دیا گیا، جس نے سیاسی حلقوں اور عوام میں نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ امریکی کپیٹل کے قریب نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، جس میں دونوں شخصیات کو مشہور فلم ٹائی ٹینک کے ایک معروف پوز میں دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو فلم کے مرکزی کردار جیک ڈاسن اور روز دی وٹ کے مشہور منظر کی نقل ہے، اس مجسمے کے قریب ایک پوسٹر بھی لگایا گیا جس پر Make America Safe Again لکھا ہوا ہے۔ یہ فن پارہ کنگ آف دی ورلڈ کے عنوان سے نصب کیا گیا اور اس کے پیچھے ٹرمپ اور ایپسٹین کی تصاویر والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق اس احتجاجی فن پارے کے پیچھے ایک خفیہ گروپ ہے، جو ماضی میں بھی ٹرمپ پر تنقید کرنے والے مجسمے اور آرٹ نصب کر چکا ہے۔ سیاحوں اور راہ گیروں کو اس مجسمے کے ساتھ تصاویر بناتے بھی دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی گروپ نے کیپیٹل میں ٹرمپ اور ایپسٹین کا ایک اور مجسمہ نصب کیا تھا جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔ ٹرمپ اور ایپسٹین کے تعلقات پر گزشتہ برسوں میں خاصی بحث ہوتی رہی ہے، خصوصاً اس وقت جب امریکی محکمۂ انصاف نے ایپسٹین کیس سے متعلق دستاویزات جاری کیں،تاہم صدر ٹرمپ بارہا ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی پروپیگنڈا قرار دے چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ