International

امریکا میں ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن شروع

امریکا میں ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن شروع

واشنگٹن (01 جنوری 2026): امریکی وفاقی محکموں کی فنڈنگ ختم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے امریکا میں ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ امریکی حکومت ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کا شکار ہو گئی ہے، 2026 کے بجٹ کی منظوری کے لیے مقرر کی گئی آخری تاریخ آدھی رات کو ختم ہو گئی جس کے نتیجے میں سرکاری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ ہفتے کی صبح بارہ بجے درجنوں وفاقی اداروں کی فنڈنگ رک گئی، جس سے جزوی حکومتی بندش کا آغاز ہوا، سینیٹ نے جمعہ کی دیر رات ایک فنڈنگ پیکیج منظور کر لیا ہے، سینیٹرز نے ستمبر تک زیادہ تر محکموں کو فنڈ دینے پر اتفاق کیا، لیکن پھر بھی ایوانِ نمائندگان کی منظوری درکار ہے۔ اس بل میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے صرف دو ہفتوں کی فنڈنگ شامل ہے، جو امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی کرتا ہے، تاکہ اسے مکمل طور پر بند ہونے سے روکا جا سکے۔ یہ بل ابھی تک ایوانِ نمائندگان کی منظوری سے نہیں گزرا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments