International

امریکا کیلیے سنگین خطرہ، ایران آواز کی رفتار سے تیز تباہ کن میزائل خریدنے کے قریب پہنچ گیا

امریکا کیلیے سنگین خطرہ، ایران آواز کی رفتار سے تیز تباہ کن میزائل خریدنے کے قریب پہنچ گیا

ایران دوست ملک چین سے تباہ کن سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب پہنچ گیا ہے جو امریکا کیلیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ اس حوالے سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے سے واقف 6 باخبر ذرائع کے مطابق ایران چین سے اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کیلیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کے تیار کردہ CM-302 میزائل کی خریداری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اگرچہ ابھی تک فراہمی کی کسی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔ ہتھیاروں کے دو ماہرین کے مطابق ان میزائل کی تنصیب سے ایران کی حملہ آور ہونے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور خطے میں موجود امریکی بحری افواج کیلیے سنگین خطرہ پیدا ہو جائے گا۔ معاہدے کیلیے مذاکرات سے واقف 6 افراد (جن میں تین ایسے اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت نے بریفنگ دی) کے مطابق ان میزائل سسٹمز کی خریداری کیلیے چین کے ساتھ بات چیت کم از کم دو سال قبل شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد ان مذاکرات میں تیزی آئی۔ دو سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں جب مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوئے تو ایران کے نائب وزیر دفاع مسعود اورعی سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور حکومتی حکام نے چین کا دورہ کیا۔ اسرائیلی انٹیلیجنس کے سابق افسر اور انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے محقق ڈینی سیٹرینووچ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے پاس خطے میں بحری جہازوں پر حملہ کرنے کیلیے سپرسونک صلاحیت آ جاتی ہے تو یہ صورتحال کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گا کیونکہ ان میزائل کو روکنا انتہائی مشکل ہے۔ روئٹرز اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ اس ممکنہ معاہدے میں کتنے میزائل شامل ہیں، ایران نے کتنی قیمت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے یا یہ کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین اس معاہدے پر عمل درآمد کرے گا یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ سپرسونک (آواز کی رفتار سے تیز) میزائل تقریباً 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سطح سمندر سے قریب رہ کر اور انتہائی تیز رفتاری سے اڑتے ہوئے بحری دفاعی نظام کو چکمہ دے سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments