International

امریکا کی ترجیح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں،نائب امریکی صدر جے ڈی وینس

امریکا کی ترجیح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں،نائب امریکی صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا کی ترجیح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور بعض صورتوں میں تعمیری رہا ہے تاہم تہران صدر ٹرمپ کی جانب سے متعین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلیے تاحال تیار نہیں ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے۔ تاہم صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصر ہے۔ وینس نے اپنے انٹرویو میں ریڈ لائنز کی وضاحت نہیں کی، اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس لحاظ سے بات چیت اچھی رہی۔ طے یہ ہوا ہے کہ دونوں فریق ممکنہ معاہدے کے مسودے پر کام کریں گے اور اس کا تبادلہ ہونے پر مذاکرات کے اگلے مرحلے کو طے کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments