International

امریکا کی کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی

امریکا کی کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں جس میں کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کے سامان پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قومی ہنگامی اعلان کے تحت جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی ٹیرف کی شرح کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ملک کا ذکر کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں روس، حماس اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کیوبا کی حکومت کے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ تعلقات امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں، اس لیے امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار کیوبا کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کی قیادت پر شدید دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیوبا بہت جلد ناکام ہوجائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments