International

امریکا کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، 7 افراد ہلاک

امریکا کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، 7 افراد ہلاک

امریکا کی متعدد ریاستوں کو کئی برسوں کے سب سے شدید برفانی طوفان کا سامنا، 7 افراد ہلاک ہوگئے، گورنر کیتھی نے کہا کہ نیویارک کو کئی برسوں کے سب سے شدید موسم سرما کے طوفان کا سامنا ہے۔ واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں شدید برف باری، بارش اور سرد ہواؤں کا راج، نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا۔ امریکا بھر میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، خون جماتی سردی سے چالیس ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خطرہ ہے۔ واشنگٹن میں پیر کو وفاقی دفاتر بند رکھنے اور نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کرانے کا اعلان، حکام کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) نے موسم سرما کے طوفان کو کئی برسوں کا شدید اور ہڈیوں کو جما دینے والا موسم قرار دیا ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی اور میئر زہران ممدانی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ نیویارک بھر میں انتہائی سخت، ہڈیوں کو جما دینے والی اور خطرناک سردی ہے، نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34، کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہو چکا ہے۔ نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments