International

امریکا کو قومی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے: ٹرمپ

امریکا کو قومی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے: ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو قومی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ گرین لینڈ ہمارے زیرِ تعمیر گولڈن ڈوم کیلیے انتہائی اہم ہے، نیٹو کو گرین لینڈ حاصل کرنے میں رہنمائی کرنی چاہیے، اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روس یا چین کر لیں گے یہ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپنی فوجی طاقت کو مزید بلندیوں تک لے جا رہا ہوں، نیٹو ایک مؤثر قوت یا دفاعی رکاوٹ نہیں بن سکتا، گرین لینڈ امریکا کے ہاتھ میں ہو تو نیٹو کہیں زیادہ طاقتور اور مؤثر بن جائے گا۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمارا ملک برائے فروخت نہیں ہے۔ گرین لینڈ کے وزیر اعظم فریڈرک نیلسن نے ڈینش وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم ڈنمارک کا حصہ ہیں اور خودمختار حکومت کے تحت فیصلے کرتے ہیں۔ فریڈرک نیلسن نے کہا کہ کسی بڑی طاقت نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدام کیا تو ڈنمارک اور نیٹو کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جبکہ ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ یا کسی چھوٹے ملک کی سرحدیں زبردستی تبدیل نہیں کی جا سکتیں کسی قوم کو خریدا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کا مقصد تصادم نہیں بلکہ بات چیت اور تعاون ہے، ہمارا پیغام واضح ہے گرین لینڈ برائے فروخت نہیں۔ ٹرمپ کے بیانات اور موجودہ صورتحال کے بعد یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حکام کی امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments