International

امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کا مذاکرات کا پیغام، واشنگٹن کی تردید

امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کا مذاکرات کا پیغام، واشنگٹن کی تردید

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس نے بالواسطہ طور پر امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار پر مذاکرات کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی قسم کی فعال بات چیت جاری نہیں ہے۔ سی این این کے مطابق یہ پیغامات ایک تیسرے ملک کے ذریعے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی تک پہنچائے گئے، لیکن تاحال اس رابطے کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس کے برعکس امریکا اور اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام کو کمزور کرنے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مشترکہ کارروائی کے زیادہ سخت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع نے بدھ کو بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کی کارروائی ابھی صرف شروع ہوئی ہے۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف جو جنگ سے قبل ایران کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار میں شامل تھے، انہوں نے بھی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کے مطابق اس وقت ایران دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس کی توجہ اپنی حفاظت اور دفاع پر مرکوز ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اس وقت نہیں ہو رہے، تاہم پسِ پردہ رابطوں سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ نکلنے کا امکان موجود ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments