International

امریکا کا وینزویلا کے تیل کی ترسیل روکنے کا اعلان

امریکا کا وینزویلا کے تیل کی ترسیل روکنے کا اعلان

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے غیرقانونی تیل کی ترسیل روک رہا ہے، مالی معاونت بند کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ڈیفنس سیکریٹری پیٹ ہیگستھ نے وینزویلا کے غیرقانونی تیل کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ڈارک فلیٹ جہازوں کے ذریعے غیرقانونی سرگرمیوں کی مالی معاونت بند کردی گئی ہے۔ امریکی وزیردفاع نے خودساختہ تجارتی اصولوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف اپنی جانب سے جائز اور قانونی توانائی کی تجارت کی ہی اجازت دےگا۔ پیٹ ہیگستھ کا مزید کہنا تھا کہ جہاز وینزویلا کے عوام سے تیل چوری کر کے غیرقانونی سرگرمیوں کی معاونت کررہے تھے۔ دریں اثنا امریکی فوج نے ایک ہفتے کے طویل تعاقب کے بعد شمالی بحر اوقیانوس میں وینزویلا سے روابط رکھنے والے روسی پرچم والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بدھ کے روز امریکی فوج کی یورپی کمان نے بتایا کہ میرینیرا آئل ٹینکر، جو اصل میں بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا ہے، کو "امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر” قبضے میں لیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments