International

امریکا کا مزید 3 مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر حملہ، 8 افراد ہلاک

امریکا کا مزید 3 مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر حملہ، 8 افراد ہلاک

مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کشتیوں کی نشاندہی خفیہ معلومات پر کی گئی۔ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں سے گزر رہی تھیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق آپریشن سدرن اسپیئر کے نام سے جاری اس مہم کے دوران منشیات کی مشتبہ کشتیوں پر 26 حملوں میں اب تک تقریباً 95 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اداروں کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی مبینہ کشتیوں پر حملوں کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments