International

امریکی فوج کا بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف پرواز کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

امریکی فوج کا بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف پرواز کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

امریکہ کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف پرواز کرنے والے ایک ایرانی شاہد-139 ڈرون کو امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا اور مار گرایا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ایران کے ساتھ رواں ہفتے ہونے والی بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق ہوگی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139 ہے۔ ترجمان امریکی سینٹ کام نے بھی ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔ ٹم ہاکنگز کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون گرایا ہے۔ واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تیل کی فیوچر پرائسز میں فی بیرل ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب سفارت کار ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے جنگی جہاز ایران کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ’خراب نتائج‘ سامنے آ سکتے ہیں۔ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے 14 جنوری کو بحیرہ جنوبی چین سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا سفر شروع کیا تھا اور مبینہ طور پر اب عمان کے ساحل کے قریب ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments