امریکی حکام نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور شروع کردیا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی۔ تاہم امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کرلیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکروں کو ضبط کیا، تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ بحری جہاز ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ایران سے منسلک تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ