International

امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک

امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک

امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دیا تھا، یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی جاری کردی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے کشتی میں منشیات ہونے کی تصدیق کی تھی، یو ایس سدرن کمانڈ کے مطابق کشتی پر سوار 4 افراد مارے گئے۔ یو ایس سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سے لدی کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی۔ واضح رہے کہ ستمبر کے اوائل سے امریکی فوج کے لاطینی امریکہ کے ساحلی پانیوں پر مبینہ منشیات سے لدی کشتیوں پر حملے جاری ہیں۔ اب تک مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں جہازوں پر کم از کم 22 حملے کیے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ حملوں کی زد میں آنے والی کشتیاں ثبوت فراہم کیے بغیر منشیات کی اسمگلنگ کر رہی تھیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں نے متنازع منشیات مخالف مہم پر سخت تنقید کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments