امریکا نے 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملہ کرنے 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ کر دیا۔ ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے بی 2 طیاروں نے کچھ دیر پہلے ایران میں میزائل تنصیبات پر تباہ کن حملہ کیے ہیں۔ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آئی ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 72 گھنٹوں میں، امریکی بمبار فورس نے تہران سمیت ایران کے اندر تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور صرف آخری گھنٹے میں امریکی B-2 بمبار طیاروں نے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچروں کو نشانہ بناتے ہوئے 2000 پاؤنڈ کے پینیٹریٹر بم گرائے ہیں۔ سینٹکام کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیے گئے ہیں، آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل کی پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی، یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو غلطی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جنگی ساز و سامان بھرا پڑا ہے، ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہوسکتی ہے اور آٹھ ہفتے یا زیادہ بھی رہ سکتی ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ