International

امریکا جون 2026 تک روس، یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتا ہے، زیلنسکی

امریکا جون 2026 تک روس، یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتا ہے، زیلنسکی

کیف (8 فروری ): یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین اور روس جنگ کا جون 2026 تک خاتمہ چاہتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے گارجین کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا رواں برس جون تک خاتمہ چاہتا ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے پہلی بار تجویز دی ہے کہ مذاکراتی وفود (روس اور یوکرین) آئندہ ہفتے امریکا میں ملاقات کریں۔ ملاقات کا ممکنہ مقام میامی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ یوکرین اور روس پر موسم گرما کے آغاز تک جنگ ختم کرنے کے لیے "ممکنہ طور پر دباؤ ڈالے گی”۔ زیلنسکی نے کہا کہ اگر اس مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو واشنگٹن مزید اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔ یہ دباؤ سفارتی، سیاسی یا معاشی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔ یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کسی بھی امن منصوبے کی بنیاد یوکرین کی سرحدوں کے احترام اور قابلِ اعتماد سکیورٹی ضمانتوں پر ہونی چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments