International

امریکا جنیوا میں ایران سے جوہری مذاکرات کے اگلے دور کیلئے تیار ہے، امریکی میڈیا

امریکا جنیوا میں ایران سے جوہری مذاکرات کے اگلے دور کیلئے تیار ہے، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری تجاویز کا مسودہ بھیج دیا تو ایران امریکا مذاکرات جمعے کو ہو سکتے ہیں۔ امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جوہری معاہدے کی مفصل ایرانی تجاویز 48 گھنٹوں میں مل جائیں تو جمعے کو مذاکرات متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکرات کار جنیوا میں ایران جوہری مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تیار ہیں۔ ادھر برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکیج میں امریکا کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments