International

ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکہ مدد کے لیے تیار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران آزادی چاہتا ہے اور امریکہ مدد کے لیے تیار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’ایران آزادی چاہتا ہے اور شاید پہلے سے کہیں زیادہ۔ امریکہ ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔‘ ٹرمپ نے گزشتہ آٹھ روز کے دوران کئی بار کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین پر تشدد کرتی رہی اور انھیں قتل کیا جاتا رہا تو امریکہ ان کی حمایت کے لیے آئے گا۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ کہ جب عمان کے وزیر خارجہ بدر بوسعیدی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران تخریب کاروں سے نمٹنے سے پیچھے نہ ہٹے گا اور ایران میں فسادی ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگے ہیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ احتجاج جائز ہے مگر احتجاج اور فساد میں فرق ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments