International

امریکا ایران جوہری مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ جنیوا پہنچ گئے

امریکا ایران جوہری مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ جنیوا پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا سے مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اومان کی مدد سے مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے تاہم اس بار مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کریں گے۔ قبل ازیں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات میں ہی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل کا یہ ایک اچھا موقع ہے، تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments