ویاناایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی نطنز ایٹمی تنصیبات کے داخلی راستوں کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ تصدیق گزشتہ دو روز کے دوران حاصل ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر کے معائنے کے بعد کی گئی ہے، جن میں جاری امریکا اور اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دستیاب سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر آئی اے ای اے اب ایران کے زیرِ زمین نطنز فیول افزودگی پلانٹ (ایف ای پی) کی داخلی عمارتوں کو پہنچنے والے حالیہ نقصان کی تصدیق کر سکتا ہے۔ بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اس نقصان سے کسی قسم کے تابکاری اثرات کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی خود مین پلانٹ پر کوئی نیا اثر پڑا ہے۔ واضح رہے کہ نطنز کی یہ تنصیب گزشتہ سال جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ میں بھی اہم ہدف رہی تھی، جس میں بعد ازاں امریکا بھی شامل ہو گیا تھا۔ حالیہ فضائی حملوں نے ایک بار پھر خطے میں ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے حوالے سے عالمی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ