International

امریکا، اسرائیل کے ایران پر آئل ڈپو حملے میں 6 افراد شہید، 21 زخمی

امریکا، اسرائیل کے ایران پر آئل ڈپو حملے میں 6 افراد شہید، 21 زخمی

امریکا اور اسرائیل کے ایران کے شہر کرج میں آئل ڈپو پر ہونے والے حملے میں 6 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے مضافات میں گزشتہ رات آئل ڈپو پر حملے کے بعد صبح سے شہر میں دھوئیں کے کالے بادل چھائے رہے۔ سی این این کے رپورٹر فریڈرک پلیٹگن نے تہران میں ایک مکان کی چھت پر کھڑے ہو کر دکھایا کہ دھوئیں کے بادل چھائے ہیں اور ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن بارش کا پانی کالا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments