جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کی پر زور حمایت کریں گے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں امن بحال کرنے میں مدد ملے۔ نئے سال کے آغاز میں اپنے خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے شمالی کوریا کے لیے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں امریکی صدر نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ملاقات کی اس خواہش کو مسترد کردیا گیا تھا۔ صدر لی جے میونگ نے بتایا کہ ان کا ملک جنگی کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری کا حامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا وہ کشیدگی اور جنگی تناؤ کے ماحول کو پائیدار ترقی سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ