International

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اور دوسرے شہروں میں تیل کی تنصیبات پر حملے سے خطرناک آلودگی پھیلی، 8 مارچ کو بیروت کے ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار جاں بحق ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments