امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں عید کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 3 افراد 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکا ہے جبکہ ان سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر کیون بیتھل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کلارا محمد اسکوائر پر دوپہر تقریباً 2 بج کر 26 پیش آیا جہاں لگ بھگ 1 ہزار لوگ جمع تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پارک میں موجود 2 گروپوں نے فائرنگ شروع کی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے اجتماع میں بچے کھیل میں مصروف تھے اور ان کے والدین دوستوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے کہ گولیوں کی آواز سنائی دی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔
Source: social media
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
فلسطین میں تباہی: کچھ لوگوں کیلیے نسل کشی منافع بخش ہے، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ
اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صرف 2 دن میں 300 سے زائد فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ
غزہ 'نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال' سے دوچار ہے: ہسپانوی وزیرِ اعظم
اسرائیل ایرانی حملوں سے تقریباً تباہ ہو گیا تھا:خامنہ ای کا دعویٰ
میکسیکو: مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ، بچوں سمیت 12 ہلاک
امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا، ایرانی سپریم لیڈر