روس نے یوکرین جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ روس کے سابق صدر اوراعلیٰ سکیورٹی افسر دیمتری میدویدیف نےآج ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ روس اپنے وجود کی بقاء کو لاحق خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا تو یہ امریکہ کی غلط فہمی ہے۔ میدویدیف نے مزید کہا کہ مغرب یوکرین کی سرزمین پر روس کے خلاف جو کچھ کر رہا ہے وہ پراکسی جنگ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقی جنگ ہے۔ میدویدیف نے ایک پریس انٹرویو میں کہا کہ "ہمارے موجودہ مخالفین بحث کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا حق ہے، ہمارے پاس اپنے مشیر بھیجنے کا حق ہے جو فوجی آپریشن کرنے کے بارے یوکرینی فوج کو مشورہ دیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشیر کیا مشورہ دیتے ہیں۔ یہی نا کہ روسی تنصیبات پر یوکرینی فوج کو کیسے حملے کرنے ہیں۔ یہ مغرب کا ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے کا کھلا اعتراف ہے‘‘۔ میدویدیف نے زور دے کر کہا کہ "اگرچہ میں نے اس اصطلاح کا ذکر کیا ہے، لیکن اب یہ پراکسی جنگ نہیں ہے یہ ایک حقیقی جنگ ہے۔" جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں میدویدیف کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب گذشتہ منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملک کی جوہری قوتوں کی ایک بڑی مشقوں کا آغاز کیا۔ ان مشقوں میں میزائلوں کی تربیتی لانچ بھی شامل تھی۔ پوتین نے کہا کہ یہ مشقیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے اعلیٰ حکام کے طریقہ کار کو عملی شکل دینے کے لیے ہیں۔ ان میں بیلسٹک میزائل اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت والے کروز میزائلوں کے تربیتی لانچ بھی شامل ہیں۔ پوتین نے جوہری خطرے کو مغرب کو یوکرین کے لیے اپنی حمایت بڑھانے سے روکنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس کا جوہری ہتھیار "ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا قابل اعتماد ضامن ہے"۔ گذشتہ ماہ روسی صدر نے امریکہ اور نیٹو کے اتحادیوں کو خبردار کیا تھا کہ یوکرین کو مغرب کی طرف سے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی اجازت دینے سے نیٹو کو ان کے ملک کے ساتھ حالت جنگ میں ڈال دیا جائے گا۔
Source: Social Media
سعودی دارالحکومت ریاض میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو سروس کو آخرکار عوام کیلئے کھول دیا گیا
فی الحال غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدی
سعودی عرب: رشوت اور منصب کے ناجائزاستعمال کا الزام، سیکڑوں سرکاری ملازمین گرفتار
، لندن دنیا کا بہترین شہر قرار، نیو یارک دوسرے نمبر پر رہا
ٹرمپ نے اپنے سمدھی چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کردیا
فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنا جانشین نامزد کردیا
شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل طور پر محفوظ ہیں:عراق
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر
ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کردیا
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
امریکہ و اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل یرغمالی کی ٹرمپ سے رہائی کی اپیل
سعودی عرب: دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں دو ملزمان کے سرقلم
سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں