غزہ میں قید ایک اسرائیلی امریکی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو حماس کے عسکری ونگ ' القسام بریگیڈ ' کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں یہ امریکی یر غمالی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتے دکھایا گیا ہے کہ اسے غزہ میں قید سے رہائی دلائی جائے۔ اس قیدی کا نام ایڈن الیگزینڈر بتایا گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج سے وابستہ فوجی ہے ۔ تاہم اس 20 سالہ امریکی کے اہل خانہ نے اس ویڈیو کے سامنے آنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسے حماس کے عسکری ونگ نے سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی علاقے سے حملے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ وہ تب سے غزہ میں قید ہے۔ ویڈیو میں اسے ایک تاریک جگہ پر دیوار کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے۔وہ اپنے خاندان ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کر رہا ہے کہ اسے رہا کرایا جائے۔ تاہم ویڈیو سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ اس یرغمالی کا بیان پہلے سے تحریر کردہ ہے یا غیر تحریر کردہ ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالی کی ویڈیو اس طرح جاری کرنا بڑا بےرحمانہ نفسیاتی حربہ ہے۔' واضح رہے سات اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غزہ میں 101 یرغمالی قید ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے نصف ابھی زندہ ہیں۔ اب تک یرغمالیوں کو صرف نومبر 2023 میں ایک جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے اس وقت رہا کرنا قبول کیا تھا جب ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی۔ باقی یرغمالی اسی طرح آج بھی قید ہیں جس طرح اکتوبر 2023 میں تھے ۔ البتہ ان میں سے کچھ مر بھی گئے ہیں۔ لیکن اسرائیلی فوج غزہ میں ان یرغمالیوں تک پہنچنے میں ناکام ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں لڑی جانے والی جنگ کو اپنی تاریخ کی طویل ترین بنا لیا ہے۔ یہ اب تک جاری اسرائیلی جنگ 44283 فلسطینیوں کے قتل کا سبب بن چکی ہے۔ لیکن یرغمالی رہا نہیں ہو سکے۔ یرغمالیوں کے خاندانوں کا فورم ان کی رہائی کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہا ہے اور اسرائیلی اہم شہروں میں مظاہرے کر رہا ہے۔ تاکہ اسرائیلی حکومت مذاکرات کر کے یرغمالیوں کو جلد سے جلد رہا کرائے۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع