International

امریکہ ڈنمارک کی سالمیت کا مکمل احترام کرے: ڈنمارک کے سفیر کا واشنگٹن میں بیان

امریکہ ڈنمارک کی سالمیت کا مکمل احترام کرے: ڈنمارک کے سفیر کا واشنگٹن میں بیان

واشنگٹن میں ڈنمارک کے سفیر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ڈنمارک کی ارضی سالمیت کا مکمل احترام کرے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی اہلیہ، کیٹی ملر، نے گرین لینڈ کا نقشہ امریکی پرچم کے رنگوں میں ’جلد ہی‘ کے الفاظ کے ساتھ ٹوئٹ کیا۔ کیتی ملر نے یہ ایکس پر یہ بیان امریکہ کی جانب سے وینیزویلا پر حملے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا۔ اس اقدام نے ایک بار پھر ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کا پرانا مطالبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ فی الحال ڈنمارک کے خودمختار علاقے کا حصہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ کئی بار اس کے امریکہ میں الحاق کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ڈنمارک کے امریکہ میں سفیر یسپر مولر سورینسن نے اتوار کو اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے ردِعمل دیا اور کہا کہ ہم ڈنمارک کی ’علاقائی سالمیت کے مکمل احترام‘ کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کیٹی ملر کی پوسٹ کردہ تصویر کا لنک بھی شامل کیا۔ اس مقصد کی جانب بڑھنے والے ان کی حکومت کے اقدامات، جن میں ڈنمارک کے اس علاقے کے لیے ایک امریکی ایلچی کی تقرری بھی شامل ہے، نے کوپن ہیگن اور یورپی یونین دونوں کی ناراضی کو جنم دیا ہے۔ سٹیفن ملر کو ٹرمپ کی پالیسیوں کا اہم معمار سمجھا جاتا ہے، جو سخت گیر امیگریشن پالیسیوں اور اندرونی ایجنڈے پر صدر کی رہنمائی کرتے رہے ہیں۔ امریکہ کے یورپی اتحادی اس وقت بھی پریشان ہو گئے جب ٹرمپ نے سنیچر کو اپنی فوج کو کاراکس پر حملے اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا۔ مادورو اس وقت نیویارک میں امریکی حکام کی تحویل میں ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اب غیرمعینہ مدت تک وینزویلا کو ’چلائے گا‘ اور اس کے وسیع تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔ کیٹی ملر، ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں محکمہ داخلی سلامتی میں نائب پریس سیکریٹری رہ چکی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اُس وقت کے نائب صدر مائیک پینس کے لیے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا اور ان کی پریس سیکریٹری کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments