International

امریکہ نے بحر ہند میں ایران کے جنگی جہاز کو غرق کر دیا: امریکی سیکرٹری دفاع

امریکہ نے بحر ہند میں ایران کے جنگی جہاز کو غرق کر دیا: امریکی سیکرٹری دفاع

امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بحر ہند میں ایران کے ایک جنگی جہاز کو غرق کر دیا ہے۔ پینٹاگون کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ ایرانی جہاز کو تارپیڈو کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم پیٹ ہیگستھ نے اس ایرانی جہاز کا نام نہیں لیا۔ دوسری جانب سری لنکا کے سیکرٹری وزیر دفاع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سمندر سے ڈوبنے والے ایرانی جہاز پر سوار 80 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی جہاز ڈوب گیا ہے اور سری لنکن حکام کے مطابق اس پر سوار تقریباً 140 افراد لاپتہ ہیں۔ بی بی سی سنہالا نے سری لنکن نیوی سے ایران کے ڈوبنے والے بحری جہاز کی حالت کے بارے میں بات کی ہے۔ سری لنکن نیوی کے ترجمان کے مطابق جب ان کے جہاز جائے وقوعہ پر پہنچے تو انھیں وہاں صرف چند لائف بوٹس ہی نظر آئیں۔ ترجمان کے مطابق ’وہاں کوئی ایرانی جہاز نظر نہیں آیا۔ وہ ڈوب چکا تھا۔‘ واضح رہے کہ سری لنکا کی بحری حدود کے قریب ایرانی جہاز کے ڈوبنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں لیکن سری لنکن بحریہ نے ان رپورٹس کو مسترد کیا ہے کہ یہ جہاز کسی آبدوز حملے کا نشانہ بنا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments