امریکہ میں نایاب ایچ 5 این 5 برڈ فلو سے انسانی موت کا پہلا کیس واشنگٹن میں ایچ 5 این 5 برڈ فلو سے پہلی انسانی موت سامنے ا?ئی ہے۔ بزرگ متاثرہ شخص پہلے سے بیماریوں میں مبتلا تھے۔ صحت حکام کے مطابق عام لوگوں کے لیے خطرہ بہت کم ہے، مگر نگرانی جاری ہے امریکہ میں برڈ فلو کے ایک نایاب اسٹرین ایچ 5 این 5 سے پہلی انسانی موت کی تصدیق کے بعد صحت ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت عام ا?بادی کے لیے خطرہ نہایت کم ہے۔ واشنگٹن اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ا?ف ہیلتھ کے مطابق مرنے والا شخص گریز ہاربر کاو?نٹی میں رہائش پذیر ایک بزرگ شہری تھا جو پہلے ہی کئی طرح کی پیچیدہ صحت مشکلات کا شکار تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کمزور مدافعتی نظام اور پہلے سے موجود بیماریوں کی وجہ سے وائرس نے سنگین صورت اختیار کی جس کے نتیجے میں جان لیوا پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ شخص کا رابطہ براہِ راست گھریلو پرندوں سے تھا۔ اس کے گھر کے پچھلے حصے میں مرغیوں اور دیگر پرندوں کا مشترکہ جھڈ موجود تھا جبکہ چند دن قبل دو پرندوں کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔ صحت افسران کا اندازہ ہے کہ وائرس کی منتقلی کا ذریعہ یا تو متاثرہ گھریلو پرندے تھے یا پھر وہاں والے جنگلی پرندے، جو اس علاقے میں باآسانی داخل ہو سکتے تھے۔ اس پس منظر کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے قریبی افراد میں سے کسی میں بھی برڈ فلو کی علامات یا منتقلی کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ اس واقعے کے باوجود عوام کے لیے خطرہ انتہائی کم ہے، تاہم نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے ممکنہ تغیرات اور اس کے پھیلاو? کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق وائرس کا جینیاتی تجزیہ حیرت انگیز تبدیلیوں کی نشاندہی کرسکتا ہے، اسی لیے سائنسی مطالعات جاری ہیں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی