International

امریکہ میں برفانی طوفان کا خطرہ، 10 ہزار پروازیں منسوخ، بجلی کی بندش

امریکہ میں برفانی طوفان کا خطرہ، 10 ہزار پروازیں منسوخ، بجلی کی بندش

امریکہ بھر میں ہفتے کے آخر میں روانہ ہونے والی تقریباً 10 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، کیونکہ ایک طاقتور طوفان کی وجہ سے شدید تباہی، کئی دنوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے اور اہم شاہراہوں کی بندش کا خطرہ ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڑ پریس کے مطابق نیو میکسیکو سے نیو انگلینڈ تک تقریباً 14 کروڑ افراد سرمائی طوفان کی وارننگ کی زد میں ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کی پیش گوئی کے مطابق وسیع پیمانے پر شدید برف باری اور تباہ کن برفانی بارش کا ایک سلسلہ مشرقی ٹیکساس سے نارتھ کیرولائنا تک پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر برفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والا نقصان کسی سمندری طوفان کے برابر ہو سکتا ہے۔ فورٹ ورتھ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق شمالی ٹیکساس میں رات بھر برف اور اولوں کی بارش کے بعد یہ سلسلہ سنیچر ریاست کے وسطی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’انتہائی سرد درجہ حرارت اور خطرناک حد تک ٹھنڈی ہوائیں علاقے میں پھیل رہی ہیں اور پیر تک برقرار رہیں گی۔‘ آئندہ چند راتوں میں درجہ حرارت زیادہ تر سنگل ڈیجٹس میں رہے گا، جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 12 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے۔ صبح آٹھ بجے (ایسٹرن ٹائم) تک ملک بھر میں تقریباً 68 ہزار بجلی کی بندشیں رپورٹ ہوئیں، جن میں سے 27 ہزار 600 صرف ٹیکساس میں تھیں۔ اوکلاہوما میں برف اور اولوں کی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments