International

امریکہ : قطر میں فوجی اڈے کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ واپس لے لیا : ذرائع

امریکہ : قطر میں فوجی اڈے کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ واپس لے لیا : ذرائع

ایک روز تک قطر میں امریکی فوج کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کی پوزیشن رکھنے کے بعد جمعرات کے روز اس جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ کی شدت میں کمی کر دی ہے۔ یہ اطلاع تین مختلف ذرائع سے مغربی خبرساں ادارے ' روئٹرز' کو ملی ہے۔ یاد رہے امریکہ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے لیے امریکہ نے اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے کو ہائی الرٹ دیتے ہوئے اپنے فوجی اہلکاروں کو محفوظ مقامات میں جانے کی ہدایت کی تھی۔ اس پس منظر میں امریکہ نے جنگی طیارے العدید ایئربیس سے دوسری جگہوں پر منتقل کر دیے تھے۔ تاہم بدھ کے روز ان امریکی جنگی طیاروں کو بتدریج واپس بلا لیا ہے۔ دو سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں قائم فوجی اڈے کے اہلکاروں کو بھی اب محفوظ مقامات سے واپس لیا یے۔ البتہ قطر میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے اس معاملے اور پیش رفت پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments