آئندہ جمعہ کو متوقع امریکہ ایران ۔ مذاکرات کے مقام کے حوالے سے گذشتہ چند گھنٹوں سے جاری ابہام کے درمیان ایک علاقائی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے شروع سے ہی اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو نہیں کرے گا۔ خبر رساں ادارے رئٹرز کے مطابق عہدیدار نے آج بدھ کے روز بتایا کہ امریکی دیگر معاملات کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ عہدیدار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران سابقہ جوہری مذاکرات کے ادوار کو مکمل کرنے کے لیے استنبول کے بجائے سلطنت عمان میں امریکی وفد سے ملاقات کا خواہاں ہے۔ اس نے واضح کیا کہ استنبول مذاکرات کی منصوبہ بندی کے دوران علاقائی نمائندوں کو مدعو کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز ایک ایرانی سفارتی عہدیدار نے بھی اس موقف کا اعادہ کیا تھا کہ ان کا ملک صرف جوہری فائل پر بات کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی فریق ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تہران امریکہ کے ساتھ ہونے والے متوقع مذاکرات کے حوالے سے نہ تو پرامید ہے اور نہ ہی مایوس۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز کے دوران ایک سے زائد ایرانی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک اپنی دفاعی سکیورٹی اور بیلسٹک میزائلوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کیونکہ وہ اس فائل کو اپنا خودمختار معاملہ سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب متعدد امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائلوں کے موضوع اور خطے میں مسلح گروہوں کے لیے ایران کی حمایت پر بھی بحث کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار ایران کے خلاف فوجی آپشن استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو یہ قدم اٹھایا جا سکتا ہے، انہوں نے گذشتہ روز منگل کو بھی اپنی اس دھمکی کو دہرایا۔ ادھر ایرانی حکام نے اس قسم کی "خوف زدہ کرنے والی مہم" کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کریں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ