امریکہ کی جانب سے ویزا کے حصول کے لیے بھاری مالی ضمانت جمع کروانے والے ممالک کی فہرست میں مزید سات ممالک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریسکے مطابق اس نئی پیش رفت کے بعد اب ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز جمع کروانا ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس حالیہ فیصلے میں جن نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بساؤ، نمیبیا اور ترکمانستان شامل ہیں۔ ان نئے اضافوں کے بعد اب اس فہرست میں شامل ممالک کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹس کے مطابق ان نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو چکا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کی یہ ضمانتی رقم بہت سے درخواست گزاروں کی پہنچ سے باہر ہے جس کی وجہ سے اب عام شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا قریباً ناممکن ہو جائے گا۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد امریکہ میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت بنانا ہے۔ اس سے قبل تمام ویزا درخواست گزاروں کے لیے ذاتی انٹرویو، سوشل میڈیا ہسٹری کی تفصیلات اور خاندان کی سفری ہسٹری فراہم کرنا لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان مالی ضمانتوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ متعلقہ ممالک کے شہری اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی طور پر امریکہ میں قیام نہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بانڈ کی رقم کی ادائیگی ویزا ملنے کی ضمانت نہیں ہے تاہم ویزا مسترد ہونے یا ویزا کی شرائط کے مطابق بروقت واپسی کی صورت میں یہ رقم واپس کر دی جائے گی۔ اس فہرست میں موریطانیہ، تنزانیہ، گیمبیا، ملاوی اور زیمبیا جیسے ممالک پہلے ہی شامل تھے جن پر گزشتہ برس اگست اور اکتوبر میں یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں