امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خوش نصیب شخص نے پاوربال کا 1.8 ارب ڈالر کا انعام جیت لیا ہے، جو اب تک جیتا جانے والا امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاوربال نے ایک بیان میں کہا کہ ’حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد پاوربال کا جیک پاٹ 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو اب تک جیتا جانے والا امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ اور رواں برس کا سب سے بڑا پاوربال انعام ہے۔‘ قرعہ اندازی کرسمس ایو یعنی گذشتہ روز شام کو کی گئی تھی۔ فاتح کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری رقم 30 سالانہ اقساط میں وصول کرے یا ٹیکس سے قبل 834.9 ملین ڈالر کی ایک بار نقد رقم لینے کا انتخاب کرے۔ پاوربال کے مطابق جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 29 کروڑ 22 لاکھ میں ایک ہیں۔ تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام 2.04 ارب ڈالر تھا، جو سنہ 2022 میں کیلیفورنیا سے ٹکٹ خریدنے والے ایک شخص کو دیا گیا تھا۔ بدھ کی شب ہونے والی قرعہ اندازی کے جیتنے والے نمبرز 4، 25، 31، 52 اور 59 تھے، جبکہ پاوربال نمبر 19 تھا۔ پاوربال کے مطابق کرسمس ایو پر اس سے قبل صرف ایک بار سنہ 2011 میں جیک پاٹ جیتا گیا تھا، جبکہ کرسمس کے دن اب تک چار بار جیک پاٹ نکل چکا ہے۔ پاوربال کا آغاز سنہ 1992 میں ہوا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ