بنگلہ دیش نے اعلان کردہ ایک نئے معاہدے کے تحت امریکی مواد سے تیار کیے جانے والے کچھ کپڑوں اور ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے ٹریف میں کمی حاصل کر لی ہے۔ نئے معاہدے کے تحت واشنگٹن بنگلہ دیش کے لیے ٹیرف 20 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرے گا اور اس کے بدلے میں ڈھاکہ امریکی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک مزید رسائی دے گا۔ کپڑوں کی صنعت بنگلہ دیش کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کپڑے برآمد کرنے والا ملک ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دونوں کو ہی ہر مارکیٹ تک ’بے مثال رسائی‘ فراہم کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ بنگلہ دیش پر اپنے ٹیرف کی شرح کو کم کرے گا اور ملک سے کچھ مخصوص کپڑوں اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو شناخت کرے گا تاکہ وہ امریکہ میں بغیر ٹیرف کے داخل ہو سکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اشیا میں وہ مصنوعات شامل ہیں جو امریکی کپاس اور مصنوعی کپڑے سے تیار کی گئی ہیں۔
Source: soccoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ