ٹرمپ انتظامیہ 21 جنوری سے 75 ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزہ جاری کرنے کا عمل معطل کر رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ بات امریکی چینل ’فاکس نیوز‘ نے بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔ رپورٹ کے مطابق ’ٹرمپ انتظامیہ جن ممالک کے لیے ویزے کا عمل معطل کرنے جا رہی ہے اُن میں صومالیہ، روس، مصر، عراق، یمن، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔‘ روئٹرز نے محکمہ خارجہ کے نمائندوں سے اس رپورٹ پر تبصرے کی درخواست کی، تاہم ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق ’اس خط و کتابت میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت اِن ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔‘ مزید کہا گیا کہ ’محکمہ خارجہ اس حوالے سے اپنے طریقۂ کار کا ازسرِنو جائزہ لے گا،‘ تاحال ویزوں کی معطلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس مبینہ پابندی کو ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوری 2025 میں صدارت سنبھالنے کے بعد اپنائی گئی امیگریشن کی سخت گیر پالیسیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں صدر ٹرمپ نے ایک افغان شہری کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کر کے نیشنل گارڈز کے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد ’تیسری دنیا کے تمام ممالک‘ سے نقل مکانی کو ’مستقل طور پر روکنے‘ کا عزم ظاہر کیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ