International

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام روک دیا

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام روک دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا جس کے ذریعے سے براؤن یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہونے والی فائرنگ کا مشتبہ ملزم امریکہ میں داخل ہوا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکہ کی ہوم لینڈ سیکریٹری کرسٹی نیوم نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر انہوں نے امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق محکمے کو یہ پروگرام روکنے کا حکم دیا ہے۔‘ انہوں نے پرتگالی نژاد ملزم کولاڈیو نیویس ویلنٹ سے متعلق کہا کہ ’اس خطرناک شخص کو کسی بھی صورت امریکہ میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘ 48 سالہ کولاڈیو ویلنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے دو طالب علموں کو ہلاک جبکہ دیگر نو کو زخمی کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ان پر ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب جمعے ہی کو امریکی حکام نے کہا ہے کہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کرنے والے 48 سالہ ملزم لاڈیو ویلنٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پروویڈنس پولیس کے ایک مخبر کے حلف نامے کے مطابق نیوس ویلنٹ نے سنہ 2000 میں شروع ہونے والے سٹوڈنٹ ویزا پر براؤن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ حلف نامے کے مطابق 2017 میں انہیں ڈائیورسٹی امیگرنٹ ویزا جاری کیا گیا اور ان کے چند ہی ماہ بعد انہیں مستقل قانونی رہائش مل گئی تھی۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ سنہ2001 میں سکول سے غیرحاضری کی چھٹی لینے اور 2017 میں ویزا حاصل کرنے کے درمیان کہاں تھے۔ ڈائیورسٹی ویزا پروگرام ہر سال 50 ہزار تک گرین کارڈ لاٹری کے ذریعے ان ممالک کے شہریوں کو دیتا ہے جن کی امریکہ میں نمائندگی بہت کم ہے۔ ان میں سے اکثر افریقی ممالک ہیں۔ سال 2025 کی ویزہ لاٹری کے لیے قریباً دو کروڑ افراد نے اپلائی کیا جن میں سے ایک لاکھ 231 ہزار سے زیادہ کو اس کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان افراد کو امریکہ میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد جانچ پڑتال سے گزرنا ہو گا۔ اس سکیم کے تحت 58 پرتگالی شہریوں امریکہ میں داخلے کی اجازت ملی۔ یہ لاٹری جیتنے والوں کو گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ قونصل خانوں میں ان کا انٹرویو لیا جاتا ہے اور گرین کارڈ کے دوسرے درخواست دہندگان کی طرح یہ افراد بھی انہی سرکاری تقاضوں اور جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے ڈائیورسٹی ویزا لاٹری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں نیشنل گارڈز کے ارکان پر مہلک حملے میں ایک افغان شخص کی بندوق بردار کے طور پر شناخت ہونے کے بعد امریکی حکومت نے افغانستان اور دیگر ممالک سے امیگریشن کے خلاف سخت قوانین نافذ کر دیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments