International

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مسودہ تیار ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مسودہ تیار ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق، انھوں نے یہ بات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ خیال رہے کہ ایرانی وزیر اور آئی اے ای اے کے سربراہ کے درمیان یہ بات چیت جنیوا میں عمان کی ثالثی میں تہران اور واشنگٹن کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد ہوئی ہے۔ منگل کے روز عراقچی نے کہا تھا کہ تہران اور واشنگٹن نے تنازعات کو روکنے کے لیے معاہدے کے لیے ’رہنما اصولوں‘ پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے ایران نے ابھی تک امریکہ کی تمام ’ریڈ لائنز‘ کو قبول نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے خبردار کیا ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے واشنگٹن ’جو بھی کرنا پڑا، کرے گا‘۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments