International

امریکہ : غیر قانونی تارکین کو امریکہ سے جانے پر 3000 ڈالر کی پیش کش کر دی گئی

امریکہ : غیر قانونی تارکین کو امریکہ سے جانے پر 3000 ڈالر کی پیش کش کر دی گئی

امریکہ کے ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے امریکہ میں موجود ان غیر دستاویزی و غیر قانونی غیر ملکی تارکین کو کہا ہے کہ اگر وہ رضا کارانہ طور پر امریکہ سے چلے جائیں گے تو انہیں فی کس تین ہزار ڈالر کی رقم گفٹ کی جائے گی۔ مبصرین کے مطابق امریکی انتظامیہ نے یہ اعلان اپنی امیگرنٹس کے بارے میں جارحانہ پالیسی کو قدرے نرم تعارف دینے کے لیے کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق جو امیگرنٹس خود کو امریکہ میں 'سی بی پی کوم موبائل' کی ایپ کے ذریعے سال کے آخر تک رجسٹر کرائیں گے تو وہ تین ہزار ڈالر کی رقم کے حقدار ہوں گے۔ نیز ان امیگرنٹس کو سرکاری وسائل سے ایک پرواز کے ذریعے ان کے ملک مفت 'ڈی پورٹ' کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ایسے غیر ملکی تارکین کو امریکی قانون کے تحت ہونے والے جرمانوں اور سزاؤں سے بھی معافی مل جائے گی۔ خیال رہے امریکی ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ملکی امیگرنٹس کے بارے میں سخت پالیسیوں کی وجہ سے ماہ جنوری سے اب تک لاکھوں لوگوں کو امریکہ سے' ڈی پورٹ' کیا جا چکا ہے۔تاہم رضاکارانہ جانے والوں کے لیے مہلت اس سال کے اختتام پر مکمل ہو جائے گی۔ امریکہ کا 'سی بی پی ہوم' امیگرنٹس کو ایک ایپ کے ذریعے اپنے کوائف درج کرانے کی سہولت دیتا ہے۔ تاکہ وہ اس پیکج سے فائدہ اٹھا سکیں۔ تاہم جو امیگرنٹس اس سہولت سے فائدہ نہ اٹھائیں گے تو انہیں بعد ازاں جرمانے اور قید سمیت جبری طور پر 'ڈی پورٹ' ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments