International

امریکہ ، الجولانی کی مدد سے عراق کو پھر دہشت گردی کے جہنم میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے ، ایک ڈرا دینے والی رپورٹ

امریکہ ، الجولانی کی مدد سے عراق کو پھر دہشت گردی کے جہنم میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے ، ایک ڈرا دینے والی رپورٹ

عراقی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ، الجولانی کی مدد سے الہول کیمپ کے دہشت گردوں کو عراق بھیج کر پھر سے دہشت گردی کی لعنت اس ملک میں پھیلانا چاہتا ہے۔ عراقی سیاسی ماہر "محمد الضاری" نے اتوار کی شام خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور الجولانی الہول کیمپ ذریعےعراق میں دہشت گردی پھیلانے کے منصوبہ پر کام کر رہا ہے۔ الضاری نے کہا کہ امریکہ ، الھول کیمپ کے دہشت گردوں کے اہل خانہ کی عراق واپسی کی اجازت دینے کے لئے سرکاری حلقوں پر دبا‏ؤ ڈال رہا ہے اور یہ در اصل ، عراق میں دہشت گردوں کی واپسی کے امریکی منصوبے کی علامت ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ ایک ٹائم بم کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے اور اس سے عراق کے داخلی حالات بے حد خراب ہو سکتے ہيں۔ الضاری نے کہا: اس امریکی منصوبے کی جولانی حکومت اور اس سے وابستہ گروپوں نے حمایت کی ہے اور اس کا مقصد جلد از جلد داعشی دہشت گردوں کے اہل خانہ کو نینوا صوبے میں واقع الجدعہ کیمپ منتقل کرنا اور پھر انہیں ان کے اصل علاقوں میں بسا کر عراق میں دوبارہ دہشت گردی پھیلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: مغربی عراق یعنی الانبار اور نینوا صوبے کے باشندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر دہشت گردوں کے اہل خانہ کو پھر ان علاقوں میں بسایا گیا تو وہ اپنے شہید ہونے والے اعزہ کا بدلہ لیں گے۔ الضاری نے واضح کیا ہے کہ امریکہ، جولانی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کرکے شام کے الہول کیمپ سے داعشی دہشت گردوں کے تقریبا 13 ہزار اہل خآنہ کو عراق کے نینوا صوبے میں واقع الجدعہ کیمپ منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments