امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کیون ہیسٹ سے پوچھا گیا کہ اب تک ایران کے خلاف جنگ پر کتنی رقم خرچ ہو چکی ہے اور کیا پینٹاگون کو مزید رقم حاصل کرنے کے لیے کانگرس کے پاس جانا پڑے گا؟ انھوں نے امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ: ’اس وقت ہمارے پاس وہ سب کچھ موجود ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے‘ اور یہ کہ امریکہ اب تک اس جنگ پر 12 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ کیون کا کہنا تھا کہ اس وقت تیل کی قیمتیں ’بڑا مسئلہ‘ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران’دہشتگرد طاقت‘ کی طرح برتاؤ کرنا بند کر دے تو ’تیل کی پروڈکشن میں بڑا اضافہ‘ ہو سکتا ہے۔ ’ہمیں امید ہے کہ جیسے ہی یہ (جنگ) ختم ہو گی تو بین الاقوامی معیشت کو ترقی ملی گی۔‘ جنگ کے دورانیے کے بارے میں ہیسٹ کہتے ہیں: ’ہمیں اب بھی یہی بریفنگ دی جا رہی ہے کہ آغاز کے بعد سے چار سے چھ ہفتے لگیں گے اور ہم شیڈول سے آگے ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ