International

امراض میں مبتلا عمران خان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے اٹھائی آواز، ہمدردوں میں کپل دیو اور سنیل گواسکر بھی شامل

امراض میں مبتلا عمران خان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے اٹھائی آواز، ہمدردوں میں کپل دیو اور سنیل گواسکر بھی شامل

پاکستان کو 1992 میں عالمی کپ چمپئن بنانے والے سابق کپتان عمران خان اس وقت جیل میں بند ہیں اور وہ کئی امراض میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، بلکہ وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ حکومت مبینہ طور پر انھیں پریشان کر رہی ہے اور 2023 سے ہی وہ جیل میں بند ہیں۔ انھیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ راولپنڈی واقع اڈیالہ جیل میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی طبیعت اس وقت بہت خراب ہے۔ خاص طور سے پاکستانی سپریم کورٹ میں ایک ایسی رپورٹ بھی جمع کی گئی ہے جس میں ان کی ایک آنکھ کی بینائی محض 15 فیصد بچنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کچھ دوسری بیماریوں کا بھی سامنا عمران خان کو ہے۔ ایسے میں ان کی مدد کے لیے 14 سابق کپتانوں نے آواز بلند کی ہے۔ ان 14 سابق کپتانوں میں ہندوستان کے کپل دیو اور سنیل گواسکر کا نام بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ سابق کپتانوں نے پاکستانی حکومت کو ایک ای میل لکھا ہے، جس میں انھوں نے عمران کی جیل میں خراب حالت پر گہری فکر کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹرس نے پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں عمران کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے۔ سابق کپتانوں نے پاکستان کی حکومت کو ای میل کرتے ہوئے اسے یاد دلایا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی نہیں، بلکہ عالمی کرکٹ کے مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سابق کپتانوں نے لکھا ہے کہ 1992 میں عمران کی کپتانی کی بدولت ہی پاکستان عالمی چمپئن بنا اور انھوں نے پاکستانی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم تعاون پیش کیا۔ اب وہ جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت میں بہت گراوٹ ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان پر کئی طرح کے گھوٹالوں کا الزام ہے، اور وہ تقریباً 1000 دنوں سے جیل میں قید ہیں۔ ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سنیل گواسکر، کپل دیو، مائیکل آتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بیئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ اور اسٹیو وا سمیت 14 سابق کپتانوں نے عمران کے لیے 3 بڑے مطالبات رکھے ہیں :

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments