International

امریکا کا سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان

امریکا کا سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان

مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے۔ فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی جہاز بنائے، یہ پرانے آئیوا کلاس جہازوں سے سو گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ بحریہ کے جہاز المونیم کے بجائے اسٹیل سے بنائے جارہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنا رہے ہیں، 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں۔ بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے۔ چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوف زدہ کردیں گے، ایک دو سال پہلےجو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments